AI روبوٹ اسکول میں پرنسپل مقرر


لندن: برطانیہ کے ایک اسکول نے ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ٹیکنالوجی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور اسکول نے ہیڈماسٹر کو اسکول چلانے میں مدد کرنے کے لیے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ڈویلپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹ، زبانوں کا ترجمہ کرنے، تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کا اہل ہے۔

ہیڈ ماسٹر راجرسن نے میڈیا کو بتایا کہ روبوٹ کی اسکول میں موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی انسانوں سے مشورہ نہیں لیں گے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق “روبوٹ” یا “چیٹ بوٹ” ان کی اور دیگر اساتذہ کی اسکول کی پالیسیاں لکھنے سے لے کر نیورو ڈائیورس طلبا کی مدد کرے گا۔

اس روبوٹ کو نصب کرنے والا اسکول ایک پرائیویٹ اسکول ہے جو 4 سے 13 سال کی عمر کے مکس بورڈنگ اور ڈے اسٹوڈنٹس کے لیے ہے۔ اسکول مقامی برطانوی طلبہ سے سالانہ 32 ہزار پاؤنڈ تک فیس وصول کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں