تیج طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، چوتھا الرٹ جاری


کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان “تیج” طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا چوتھا الرٹ جاری کر دیا۔

طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان “تیج” کراچی کے جنوب مغرب میں 1880 کلومیٹر اور گوادر سے 167 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان سلالہ کا عمان کے جنوب مشرق سے 960 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے گفتگو، بیٹے آبدیدہ ہو گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل تک مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے۔

طوفان تیج مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہو گیا۔ طوفان کے مرکز میں 100 سے 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں اور طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں