پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی

فوٹو: فائل


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت میں رجحان دیکھا گیا۔ بدھ کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 49601 پوائنٹس ہوگیا۔

بدھ کو 10 بجکر 28 منٹ پر 100 انڈیکس 207 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49738 کے ہندسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی 50 ہزار کے ہندسے کو عبور کرے گی۔

گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ نے 6 سال 4 ماہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی تاہم ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ رکنے اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ گرگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 10ارب روپے مالیت کے36 کروڑ78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔


متعلقہ خبریں