صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی، ایران


تہران: ایران نے اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے اسپتال پر فضائی حملے کو وحشیانہ جنگی جرم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کا غزہ کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند کی جائے اور صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بمباری جاری رکھی تو مزاحمتی تحریکوں کو کوئی روک نہیں سکے گا اور مزاحمتی محاذ خطے میں فورسز کا اتحاد ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی امداد داخل نہیں ہونے دیں گے، نیتن یاہو

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 500 افراد شہید ہو گئے۔ اسپتال میں سینکڑوں زخمی اور بیمار افراد زیرعلاج تھے۔


متعلقہ خبریں