فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: کمبوڈیا کو شکست، پاکستان اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرگیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: کمبوڈیا کو شکست، پاکستان اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرگیا

پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین فٹبال کانفریڈیشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام ورلڈکپ کوالیفائرز کے پہلے راونڈ کا دوسرا میچ آج کمبوڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

پاکستان نے کمبوڈیا کے خلاف میچ 0-1 سے جیت لیا، میچ کا واحد گول ہارون حامد نے میچ کے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس طرح پاکستان نے کمبوڈیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے فیفا کوالیفائر کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

کمبوڈیا کے خلاف آج کا میچ جیتنے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کے گروپ جی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ گروپ جی میں سعودی عرب، تاجکستان اور جورڈن کی ٹیمیں پہلے ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پاکستان کمبوڈیا کا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

خیال رہے کہ فیفا کی جانب سے ورلڈکپ 2026 کیلئے پہلی مرتبہ 32 کے بجائے 48 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح اے ایف سی میں شامل 3 ٹیمیں ورلڈکپ کیلئے کوالیفائے کرسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں