بھارت کیخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن تھی،شعیب اختر

SHOIAB AKHTAR

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف اہم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایک  روہت شرما  پوری ٹیم بن  کر سامنے آیا ہے،  جو اننگز اس نے کھیلی ہے اس نے پاکستانی بالرز کی جم کر دھلائی کی ہےاوراپنے پچھلے سارے بدلے لیے ہیں۔

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ  کے کراؤڈ صرف شعیب اختر ہی چپ کرواسکتا تھا، یہ آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ میری پھر بھی نیک تمنائیں قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ ہیں کیونکہ ابھی سیمی فائنل کی ریس باقی ہے۔

شعیب اختر نے کپتانی پر بات کرتے ہوئے کہ روہت شرما کی کپتانی دیکھیں، بابر اور روہت کی کپتانی کا یہی فرق ہے،سراج کو مار پڑتی رہی لیکن اس نے نہیں ہٹایا۔

جبکہ بابراعظم نے نواز کو ایک اوور میں رنز پڑنےپرتبدیل کردیا۔

روی شاستری کا شاہین شاہ سے متعلق بیان، محمد وسیم سابق بھارتی کرکٹر پر برس پڑے

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت نے سیمی فائنل میں پہنچ کر کوئی غلطی نہ کی تو پھر 2011 کی طرح اس بار بھی ورلڈکپ جیت جائے گا۔


متعلقہ خبریں