مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد سے بڑھ گئی

گوشت اور پھل

ملک میں مہنگائی کے وار رک نہ سکے، مجموعی شرح 38.28فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30فیصد کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی شرح 38.28فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا، 800گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا۔

رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آ جائے گی ، ایشیائی بینک

ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، چینی کی فی کلو قیمت 7 روپے کم ہوئی، دال چنا 5روپے، دال مونگ 7روپے، دال ماش 8روپے فی کلو سستی ہوئی۔

زندہ مرغی کی قیمتوں میں 6روپے اور چاول کی فی کلو قیمت میں 2روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔علاوہ ازیں رواں ہفتے 17اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


متعلقہ خبریں