الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و بین الاقوامی میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے قومی مبصرین کے لیے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا اور مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ لازمی ہو گا۔ مبصرین پاکستان کی سالمیت اور لوگوں کی بنیادی حقوق کا خیال رکھیں گے۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین ملکی قانون اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کی پاسداری کریں گے اور مبصرین کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کو ظاہر کرنے کاعمل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے،اہلیہ فرخ حبیب

میڈیا ملکی سالمیت اور نظریہ کے خلاف کوئی مواد جاری نہیں کرے گا جبکہ قومی اداروں اور عدلیہ کی آزادی کا خیال رکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول سے کامیابی کے نوٹیفکیشن تک ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اجازت نامہ واپس لے لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں