اقوام متحدہ نے اسرائیل سے انسانی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا


کیلیفورنیا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی تباہی کو روکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کا حکم واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ سے 11 لاکھ آبادی کا انخلا ممکن نہیں ہے اور غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کر دیا

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ محاصرے میں ہے اور صورتحال تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے خلاف عسکری تشدد کو بند کرائے۔ عالمی برادری کو انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں