سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو اسمارٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہے۔
امریکا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسرائیل میں ہوا ہے وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔
اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، طاہر اشرفی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی لیکن اسی سمت سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔ جب آخری وقت پر انہیں بتایا گیا کہ اسرائیل اس ڈرون حملے میں شریک نہیں ہوگا۔
ٹرمپ کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کارہی نے کہا کہ ‘ٹرمپ کے حامیوں کے تبصرے اور خود انکا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔’
شمالی کوریا نے بھی فلسطین کی حمایت کر دی
اسرائیلی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ‘یہ شرمناک ہے کہ اس طرح ایک سابق امریکی صدر ایسی چیزوں کو پھیلاتا ہے جو اسرائیل کے جنگجوؤں اور اس کے شہریوں کے جذبے کو مجروح کرتے ہیں۔’