ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رن سے شکست دے دی


آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دسواں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رن سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات  کے مطابق آسٹریلیاکی پوری ٹیم 312رن کے تعاقب میں 177 پر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے لابوشین 46 رن بنا کر نمایاں رہے۔ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی جنوبی افریقا کے بائولنگ اٹیک کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہو سکا۔

آسٹریلیا کیخلاف جیت کی صورت میں جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آجائے گا

جنوبی افریقا کے بالرز ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جین سن اور مہاراج نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ نگیڈی اور تبریز شمسی ایک ،ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوئی، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی دعوت قبول کرتے ہوئے مقررہ آوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا۔

عبد اللہ شفیق پہلے ورلڈ کپ میچ سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی بیٹر

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کاک نے 109رن کی اننگز کھیلی، ایڈن مارکرم نے 56سکوربنائے، باوومانے35،ڈسن نے26،کلاسین نے29رن بنائےجبکہ جین سن نے26اورمِلر نے17رنز بناپائے۔

آسٹریلیا کے بالر میکسوئل اوراسٹارک نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ایڈم زیمپا، کمنز،ہیزل ووڈ  ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں