آسٹریلیا کیخلاف جیت کی صورت میں جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آجائے گا

ورلڈکپ، آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، ڈی کاک کی شاندار نصف سنچری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، آج جیت کی صورت میں جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آجائے گا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا دسواں میچ آج پانچ مرتبہ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 101 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان ٹیمبا باووما 35 اور وین ڈر ڈیوسن 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ورلڈکپ، شبمن گل کے بعد بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

آسٹریلیا اس میچ میں شکست کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہی موجود رہے گا جبکہ جنوبی افریقہ جیت کی صورت میں ٹیبل میں نمبر ون بن جائے گا۔

پاکستان کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ کی جیت کی صورت میں قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آجائے گی۔


متعلقہ خبریں