سونے کی فی تولہ قیمت میں 15ہزار500روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 99ہزار 500روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 1روپے14پیسے سستا
10گرام سونے کی قیمت میں 13ہزار 546روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71ہزار 39روپے ہوگئی۔
قبل ازیں کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔
سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی
اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے۔