آئی ایم ایف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری ، بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

فائل فوٹو


آئی ایم ایف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ کر دیا تاہم نگران حکومت نے فی الحال جواب نہیں دیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے یوٹیلٹی اسٹورز سمیت حکومتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کرکے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھایا جائے۔

وزارت انڈسٹریز نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبےکے حوالے کیا جائے۔

چاہتے ہیں امیر لوگ زیادہ ٹیکس دیں، آئی ایم ایف

ذرائع انڈسٹریز پروڈکشن نے بتایا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری  کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ، نگران حکومت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں