مصری پولیس اہلکار کی سیاحوں پر فائرنگ، دو اسرائیلی شہری ہلاک

مصری پولیس اہلکار کی سیاحوں پر فائرنگ، دو اسرائیلی شہری ہلاک

مصری پولیس اہلکار کی سیاحوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی اور ایک مصری شہری ہلاک ہوگیا۔

مشرق وسطیٰ کے خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق مصری پولیس اہلکار نے بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں پر گولیاں چلادیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سمیت ایک مصری ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری پولیس اہلکار کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں مزید کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع اسرائیل کی ذکا ریسکیو سروس کی طرف سے دی گئی۔

حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، شہباز شریف

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا۔ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی کمانڈر کی طرف سے ‘آپریشن الاقصیٰ فلڈ’ کے آغاز کے اعلان کے بعد اسرائیل پر تباہ کُن زمینی اور فضائی حملے کیے۔ گئے۔


متعلقہ خبریں