حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، شہباز شریف

حماس کا اسرائیل پر حملہ مسجدِ اقصیٰ پر کارروائیوں کا ردعمل ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ وہ آج کے واقعات سے حیران نہیں ہیں۔

اسلامی دنیا کی تشدد روکنے کی اپیل، امریکا سمیت مغربی ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاریاں اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو حقِ خودارادیت سے محروم کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ  معصوم فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔

دوسری طرف سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔


متعلقہ خبریں