سعودی عرب میں 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی

Saudia arab

سعودی عرب میں 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی، 20 ہزار ریال جرمانہ


سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ریال جرمانہ کا اعلان کیا ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم نہیں رکھا جا سکتا۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخ بڑھ گئے

خلاف ورزی پر گھریلو آجر پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔

دوسری جانب مملکت میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرغیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں