ڈینگی کا ورلڈکپ پر وار، بھارت کے شبمن گِل کا ٹیسٹ مثبت آگیا

shubman gill

پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ کون لے اڑا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ پر بھی ڈینگی نے وار کردیا، بھارتی کرکٹر اور ون ڈے کے دوسرے بہترین بلے باز شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو بھارت کے پہلے ورلڈکپ میچ میں ممکن ہے کہ میزبان ملک اپنے اہم بلے باز شبمن گل کے بغیر میدان میں اترے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، مائیکل ایتھرٹن کی پیش گوئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد بھارتی بلے باز نے ڈینگی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد شبمن گل کی چنائی میں کھیلے جانے والے میچ میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈینگی سے ریکور ہونے میں تقریباً 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ ڈینگی کے باعث شبمن گل کی احمد آباد میں 15 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ میں بھی شرکت کے امکانات کم ہیں۔

شبمن گل کی صحت نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے پہلے بھارتی ٹیم کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ شمبن گل اتوار تک صحت یاب نہ ہوئے تو ایشان کشن انکی جگہ پلیئنگ الیوان کا حصہ بنیں گے۔


متعلقہ خبریں