کرکٹ ورلڈ کپ 2023، پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا

pak team

انگلینڈ کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی


حیدرآباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے شاہین آج اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا اور قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آج کھیلے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج کا میچ بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں اب تک ایک روزہ میچز میں 6 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ان 6 میچوں میں ہی قومی ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 2 بار آپس میں ٹکرائی ہیں اور دونوں میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے آئی۔

نیدرلینڈ کے خلاف پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ دوسری بار 2003 میں 97 رنز سے نیدر لینڈز کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ باؤلنگ میں ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں