پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادرخان مندوخیل نے کہاہے کہ عثمان ڈارکابیان پی ٹی آئی کیلئےخطرناک ثابت ہوگا۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی ”میں قادرمندوخیل نےکہا کہ عثمان ڈار کا بیان پاکستان تحریک انصاف کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کی والدہ کا بیان انتہائی اہم ہے،وہ انتخابات میں خواجہ آصف کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں۔
کسی کے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپے قابل قبول نہیں ہیں ، پنجاب کے ترقیاتی کام چل رہے ہیں لیکن سندھ میں نہیں چل رہے۔
سیاست میں خواجہ آصف کا مقابلہ میں کروں گی ، والدہ عثمان ڈار
رہنماپیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ پنجاب میں پاور ڈویژن کے تمام ہیڈ ن لیگ کے سابق ایم این اے،ایم پی اے ہیں۔
سندھ میں ایس ایچ اوسے آئی جی تک اور سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، کیا یہ تبادلے الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آ رہے۔
قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ آخر الیکشن کمیشن لیول پلئینگ فیلڈ کس کیلئے کر رہا ہے۔