ایشین گیمز کرکٹ، پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز کرکٹ، افغانستان سے شکست، پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

چین میں جاری ہینگژو ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے میں پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ایشین گیمز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے قومی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں حریف ٹیم کو 160 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 92 رنز بنا کر 18.5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئی۔ پاکستانی گیند بازوں کی طرف سے خشدل شاہ نے 3 جبکہ قاسم اکرم اور سفیان مقیم نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا

پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں عامر جمال 16 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ہانگ کانگ کو بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔ ہانگ کانگ کے 4 کھلاڑی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس طرح پاکستان کی ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔


متعلقہ خبریں