ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکا

چین میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے میں قومی ٹیم گولڈ، چاندی یا کانسی میں سے کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکی، تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش فاتح رہا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشین گیمز میں آج کانسی کے تمغے کیلئے مدمقابل آئیں۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز ہی بنا پائی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 18.2 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دے ڈالی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے تیسرے پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، سری لنکا سے شکست، پاکستان گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔


متعلقہ خبریں