پیٹرول کی قیمت میں صرف 8روپے کی کمی قوم کیساتھ مذاق ہے، سراج الحق

Siraj Ul Haq

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 8روپے کی کمی قوم کیساتھ مذاق ہے۔

تفصلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے،   پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

پیٹرول 8 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں، کرپشن،بد انتظامی،لاقانونیت ہر دن پاکستانیوں کی تباہی کا مقدر بنا۔

امیر جماعت اسلامی کامزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کیساتھ جو معاہدے کیے وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کو بھی مات دے گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان معاہدوں کو مزید پروان چڑھایا۔

پیٹرول اور ڈیزل سستا، گیس مہنگی کر دی گئی

خیال  رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323روپے 38پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 318روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں