پنجاب، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

پنجاب، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی گئی، حافظ قرآن کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے داخلوں کیلئے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبر میرٹ سے حذف کر دیے۔ اب حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ، دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حافظ قرآن کو اضافی نمبر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی یم ڈی سی) احکامات پر ختم کیے گئے۔ پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد احکامات دیے۔ حافظ قرآن سے متعلق نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دیے جاتے تھے۔ حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔


متعلقہ خبریں