خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ، دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری


خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کے طریقہ کار اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔

سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نگران کابینہ نے ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری دی ہے۔ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ پچھلے ایم ڈی کیٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل ، 800 طلبہ کو نقل فراہم کئے جانیکا انکشاف

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے معاملے پر آئی ایم ایز اسلام آباد بھیجے ہیں، سسٹم کو نقل سے محفوظ بنانے کے حوالے سے تجاویز لی جا رہی ہیں، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نقل سے ٹیسٹ دیں گے تو کس طرح اچھے معاشرے کی توقع کر سکتے ہیں ، میرٹ کے مطابق ذہین بچوں کو مواقع دئیے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں