بھارت: ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 9 ہزار کروڑ روپے منتقل


نئی دہلی: بھارت میں بینک انتظامیہ نے غلطی سے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے منتقل کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں نجی بینک نے غلطی سے خطیر رقم ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور راج کمار نے بینک اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم منتقل ہونے پر اسے کوئی فراڈ سمجھا تاہم بعد ازاں اس نے چیک کرنے کے لیے اپنے دوست کو 21 ہزار روپے متنقل کیے تو وہ منتقل ہو گئے جس پر ٹیکسی ڈرائیور نہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشیں، ایمرجنسی نافذ

کچھ ہی دیر میں بینک عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تو اس نے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل کر لی۔ اتنی بڑی غلطی ہونے پر بینک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا۔

بینک کے سی ای او نے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ظاہر کیں۔


متعلقہ خبریں