بجلی کی بندش: پی ٹی آئی منگل کو ملک گیر احتجاج کرے گی

تبدیلی آئی مگر موروثی سیاست جا نہ پائی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کے خلاف منگل کے روز ملک گیراحتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے خلاف یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کیا جائے۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے جس کا فوری تدارک کیا جانا بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف  اور ان کی  حکومت نے جھوٹ بولنے میں پانچ برس ضائع کر دیے، ن لیگ کی حکومت بجلی کی پیداوار اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرتی رہی لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہو سکا۔

عمران خان نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کی بہتری کے لیے  بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں