کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم تھر کے ”بلیک گولڈ” تک پہنچ گئے ہیں۔
By the Grace of the Almighty, today we have reached “Black Gold” in Thar, as envisioned by Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto. This discovery of Coal is the result of the hard work and perseverance of #PPP govt, and the beginning of an energy sufficient #Pakistan. #Tharcoal #Sindh pic.twitter.com/iUsKk7Y4B1
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) June 10, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تھر سے کوئلے کی دریافت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کا تسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے باسیوں کے لئے آج بہت بڑا دن ہے۔
گزشتہ ماہ سندھ اینگرو کمپنی نے تھرکول سائٹ پرمنعقدہ تقریب میں دو نجی کمپنیوں سے کوئلے کی خریداری اور دو بجلی گھر لگانے کا معاہدہ کیا تھا۔
اس موقع پر سندھ اینگرو کمپنی کے سربراہ شمس الدین شیخ نے کہا تھا کہ ملک میں توانائی بحران کے حل اور سستی بجلی کی فراہمی کے لیے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ زیر زمین موجود کوئلہ بھی تیزی سے نکالا جا رہا ہے۔
سندھ کے شہراسلام کوٹ میں جاری تھرکول توانائی منصوبے سے ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
کوئلے کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی نہ صرف ملک کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ اس سے تھرمیں روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔