بنگلہ دیش، ڈینگی سے 967 اموات، ملکی تاریخ کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلہ دیش، ڈینگی سے 967 اموات، ملکی تاریخ کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلہ دیش میں ڈینگی سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، رواں سال اب تک وائرس سے 967 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈینگی سے ہونے والی اموات سے ملکی تاریخ کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ صرف اِس ماہ بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس سے 374 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولیات کم ہونے کے باعث انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 2 ہزار سے زائد مریض ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ  10 ہزار ڈینگی وائرس کا شکار ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے پانی میں مچھروں کی افزائش کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں