گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے، نگران وزیر توانائی


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

نگران وزیر توانائی محمد علی نے پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے کیونکہ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس شعبے کا گردشی قرض 28 سے 29 سو ارب روپے ہے اس لیے گیس کے شعبے میں بہتری کے لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنے پر عدالت نے بلایا تو ساری باتیں بتادوں گا، شاہد خاقان عباسی

محمد علی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا اور اضافے سے متعلق کوشش ہے غریب صارفین پر 5 سو سے زائد کا بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہو گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی کہنا کچھ قبل از وقت ہے تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو ضرور مثبت پیش رفت ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں