کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ، چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ، چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو لے کر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایکشن لیتے ہوئے تنازع حل کرنے کا معاملہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان اس وقت سینٹرل کنٹریکٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی سی بی چاہتی ہے کہ جب کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوں تو ان کی توجہ معاہدوں پر نہیں بلکہ کھیل پر ہو۔

پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر ڈیڈ لاک برقرار

اس حوالے سے چیف سلیکٹر کو ٹاسک سونپے جانے پر انضمام الحق نے ذکا اشرف کو یقین دلایا ہے کہ یہ معاملہ 2 دن میں حل کیا جاسکتا ہے۔ تمام کھلاڑی محبِ وطن ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی تنازع نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کہ پیر یا منگل تک کھلاڑیوں کے معاہدوں سے متعلق کوئی اچھی خبر سامنے آسکتی ہے۔ کرکٹ بورڈ کوشش کرے گا کہ تمام نہیں تو بعض مطالبات کو کسی حد تک تسلیم کرلیا جائے تاکہ مسئلہ حل ہو۔

ورلڈکپ 2023، قومی ٹیم کو آج بھارتی ویزے جاری کیے جانے کا امکان

خیال رہے کہ قومی کرکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان ڈھائی ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی متنازع شقوں پر ڈیڈ لاک ہے۔ یہی وجہ ہے جس کے باعث نئے کنٹریکٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔

نئے معاہدے کے تحت ایک شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ اور ذاتی کنٹریکٹ یا کوئی کمرشل ڈیل پی سی بی کو بتائے بغیر نہیں کرسکے گا۔ کوئی کرکٹر کسی لیگ کے ڈرافٹ میں اس وقت نہیں جاسکتا جب تک پی سی بی این او سی جاری نہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں