حکومت کا 5 ہزار مشترکہ ای ورکنگ مراکز قائم کرنے کا اعلان

umar saif

سمارٹ فونز خریدنا ہوا اب بہت ہی آسان صارفین کو خوشخبر ی سنا دی گئی


نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت 5 ہزار مشترکہ ای ورکنگ مراکز قائم کرنے جارہی ہے۔

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزنہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ ای مراکزکے قیام کیلئے بلاسود قرضے اور فری لانسرزکوسہولیات سے آراستہ جگہ ملے گی ،نتیجے میں روزگارکے لاکھوں موقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ سے آئی ٹی انڈسٹری کوڈالرزکےآزادانہ استعمال کی اجازت کے معاملے پر مثبت گفتگو ہوئی ہے ،جلد ہی اس ضمن میں اچھی خبر دیں گے۔

احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے

اس اقدام سے نہ صرف بیرون ممالک میں قائم اکاؤنٹس پاکستان منتقل اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ ملک میں ڈالرزکا بہاؤ تیز اور آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم بھی فوری بڑھے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے 58 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلزکی تربیت کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات میں تیزی لائی جائے گی جس کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں مزید 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

خسارے میں جانیوالے اور منافع بخش 10سرفہرست سرکاری اداروں کی فہرست جاری

پاکستان اپنے آئی ٹی پروفیشنلز اور ٹائم زون کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، اپنی آئی ٹی سروسز و مصنوعات کو مطلوبہ انداز میں دنیا میں متعارف کرانا بہت ضروری ہے۔

سافٹ ویئر بورڈ کو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستان کے تجارتی اور تجارتی مشنوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ ہماری آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکے


متعلقہ خبریں