ناجائز طور پر ڈالر بیرون ملک بھیجے جانے کو روکا گیا ہے ، گوہر اعجاز


 نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا  ہے کہ ناجائز طور پر ڈالر بیرون ملک بھیجے جانے کو روکا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز نے کہا کہ ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے سے پورے ملک کو مہنگائی کا سامنا رہا، برآمدات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔

ایک ہفتے میں چکن، پیاز، دالوں، ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے امید ہے پہلی تاریخ سے پیٹرول کی قیمتیں کم ہو نگی، بجلی بلوں کی کمی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا  کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافے کے باعث بڑھیں، نگران وزیر خارجہ

انکا کہنا تھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت و تجارت کا خیال رکھیں، مہنگائی کے باعث ہر طبقہ متاثر ہو رہاہے ، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

نگران وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک میں ایس آئی ایف سی کا نظام قائم ہو چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں