آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں ہونگے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

'صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے'، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقات کو ریلیف دینے کیلئے صاحب ثروت افراد کردار ادا کریں۔ ایسا ماڈل نہیں چل سکتا کہ حکومت مہنگی بجلی بنا کر سستی بیچے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،گوجرانوالہ کی عدالت نےوزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں سے قطع نظر کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں۔ نیو یارک میں انہوں نے آج ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں