شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب، سیاسی رہنماؤں اور سابق اعلیٰ فوجی افسران کی شرکت


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی گزشتہ روز ولیمے کی پُروقار تقریب میں صحافیوں، سیاسی رہنماؤں، سفارتکاروں اور سابق اعلیٰ فوجی افسران نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں موجودہ قومی کرکٹرز کے ہمراہ سابقہ کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ کچھ قومی کرکٹرز میچز کی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر پائے۔

شاہین آفریدی اپنی دلہنیا لے آئے

سابقہ کرکٹرز میں شعیب اختر، محمد یوسف، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور شاہین آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی شریک تھے۔ موجودہ کرکٹرز میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، افتخار احمد، حارث رؤف، محمد رضوان، امام الحق اور فہیم اشرف نے تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل آصف غفور اور سابق چیئرمین چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں نظر آئے۔

شاہد آفریدی کی بابر اعظم سے رضوان کے بارے میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

صحافتی برادری میں وسیم بادامی، عاصمہ شیرازی، عادل عباسی اور اقرار الحسن بھی قومی کرکٹر کے ولیمے میں شامل ہوئے۔ ساتھ ہی سفارت کاروں نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے اولپیئن ارشد ندیم بھی تقریب میں شامل ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی ولیمے میں نظر آئے۔


متعلقہ خبریں