آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آفیشل ترانے میں کپتان بابر اعظم کی جھلک

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آفیشل ترانے میں کپتان بابر اعظم کی جھلک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو میں دیگر کپتانوں کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔     

آئی سی سی کی طرف سے آئندہ ماہ بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کیلئے آفیشل ترانہ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ میزبان بھارت کی طرف سے بنائے جانے والے اس ترانے میں نامور بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوہ دکھاتے ہوئے نظر آئے۔

بھارتی صحافی وکرانت گُپتا بھی آئی سی سی ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کی گئی آفیشل ترانے کی ویڈیو میں ایک ٹرین کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین موجود ہیں۔

ویڈیو کے دوران ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر کی جھلک دکھائی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے روہت شرما اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی نظر آرہے ہیں۔

خیال  رہے کہ اس سے پہلے بھارتی کی طرف سے جاری کیے گئے ورلڈکپ پرومو میں کپتان بابر اعظم کو ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون بلے باز ہونے کے باوجود مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں