نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے آج عوام میں نکلنے کے قابل بھی نہیں، مریم نواز

سابق چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ راستہ آسان نہیں تھا اور والد کے سامنے کوٹ لکھپت جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ہے۔ میں 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ میں 200 پیشیاں بھگتنے کے بعد آج آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جس علاقے میں جرم ہوا وہاں کا سردار ذمہ دار ہو گا، نگران وزیر داخلہ سندھ

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں ان کے دور میں ڈالر 97،98 روپے پر مستحکم رہا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور نواز شریف نے اپنے 4 سالہ دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔


متعلقہ خبریں