حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، اسٹیٹ بینک


حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

ا سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کی مدت کیلئے 15.25 فیصد سے بڑھا کر 21.25 فیصدکر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے عوام کو مہنگائی بتدریج کم ہونے کی خوشخبری دیدی

12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 15.50 فیصد سے بڑھا کر 21.50 فیصد، تین سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 14 فیصد سے بڑھا کر 17.50 فیصد اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.50 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح امریکی ڈالر میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد، 6 ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7.20 فیصد سے بڑھا کر 8.50 فیصد، 12 ماہ 7.50فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد، تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 8فیصد کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

برطانوی پاؤنڈ میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرتین ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5.50 فیصد سے بڑھاکر 7.25 فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6فیصد سے بڑھاکر 7.50 فیصد، 12ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 7.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

یورو میں تین ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر 6.25فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4.50فیصد سے بڑھا کر 6.50فیصد، ایک سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5 فیصد سیبڑھاکر 7 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 6.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں