سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا


اوٹاوا: کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں بھارتی سفارت کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہوسکتی ہے اور سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے ٹھوس الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں بھارتی ایجنٹوں اور ہردیپ سنگھ کے قتل میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے حالیہ ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ کینیڈین حکومت ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

جسٹن ٹروڈو نے جون میں بھارتی حکومت سے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا تھا جسے 18 جون کو برٹش کولمبیا کے گردوارہ میں قتل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں