امریکا نے ایران کے منجمد 6 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ، قیدیوں کا بھی تبادلہ


تہران: امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد قیدیوں کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے بھی قطر کے بینک کے ذریعے منتقل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی ثالثی کے بعد ایران نے اپنی حراست میں موجود 5 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا اور معاہدے کے مطابق امریکہ نے ایران کے 6 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو قطر کے ایک بینک میں منتقل کر دیا۔

امریکہ نے 5 ایرانی شہریوں کو بھی رہا کر دیا جو قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے۔

ایران کی جانب سے امریکی شہریوں کو طیارے میں بیٹھنے کی اجازت اُس وقت ملی جب ان کے منجمد اثاثوں کی منتقلی مکمل ہوئی، جن کو پہلے مرحلے میں قطر لے جایا گیا جہاں سے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا مہنگا ترین جنگی طیارہ لاپتہ

رہا ہونے والے 5 میں سے 3 افراد کی شناخت سامنے آئی ہے جن میں سے ایک برطانوی نژاد امریکی شہری بھی موجود ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس معاہدے سے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی یا نہیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کو منتقل کی جانے والی رقم کو صرف ایسی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جن پر پابندیاں عائد نہیں۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں