امریکہ کا مہنگا ترین جنگی طیارہ لاپتہ


واشنگٹن: امریکہ کا مہنگا ترین جنگی طیارہ ایف 35 لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے لاپتہ ایف 35 جنگی طیارے کو ڈھونڈنے کے لیے عوام سے مدد طلب کر لی۔

امریکی جنگی طیارہ ایف 35 بی لڑاکا طیارہ آج صبح ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوا۔ ایف 35 بی امریکہ کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق دوران پرواز کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔ امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

اس طیارے کو اسلحہ بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بنایا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہر ایک طیارے کی قیمت تقریباً 8 کروڑ ڈالر ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں سے ایک ہے۔


متعلقہ خبریں