لاہور ماسٹر پلان کیس ، پرویز الہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


 لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن کی عدالت میں لاہور ماسٹر پلان کیس میں پیش کیا پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ لاہور کے ماسٹر پلان کو غیر قانونی منظور کیا گیا، تفتیش کیلئے عدالت جسمانی ریمانڈ دے۔

کمرہ عدالت میں پرویز الہیٰ اور شیخ رشید کے درمیان 2 مرتبہ رابطے کا انکشاف

پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف کل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے  مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مخصوص مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، یہ حکم تمام مقدمات کے لیے نہیں تھا۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔


متعلقہ خبریں