ایشیا کپ میں سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرنے جانے والے پاکستان سری لنکا میچ 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
کولمبو میں بارش رک گئی ہے اور گراونڈز مین نے کوورز ہٹا لیئے ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔
قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے پلیئنک الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔