پاور سیکٹر کے تمام افسران کو ڈی چوک پر لٹکایا جائے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو


چیئرمین پاور کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پاور سیکٹر کے تمام افسران کو ڈی چوک پر لٹکایا جائے، یہی اقدام پاور سیکٹر کو بہتر کر سکتا ہے، پاور سیکٹر کو چلانا پرانے لوگوں کے بس کی بات نہیں، نئے اور قابل لوگ اس سیکٹر کو چلا سکتے ہیں۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاون کو سپورٹ کرتے ہیں،پہلی دفعہ ہم نے میٹر کی فراہمی اور ریکوری کیلئے کچھ ہوتے دیکھا ہے، سابق وزیر پاور کے سامنے ڈیفالٹرز کی لسٹ رکھی گئی،مگر اس نے پھاڑ دی،سیکرٹری نے بتایا ان ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن میں وفاقی وزیر آڑے آ جاتا ہے۔

پاور کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین نیپرا کی عدم شرکت پر ارکان برہم ہوگئے،نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ان کا ایک اہم اجلاس ہے،چیئرمین کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ چیئرمین نیپرا اور ممبران نیپرا کو فورا اجلاس میں آنے کا کہا جائے،وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا ہم نے نہیں لگایا انھوں نے رہنا ہے تو اجلاس میں شرکت کیا کریں۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کو سپورٹ کرتے ہیں،پہلی دفعہ ہم نے میٹر کی فراہمی اور ریکوری کیلئے کچھ ہوتے دیکھا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن 7 ستمبر کو شروع کیا گیا،ڈسکوز کو کہا گیا کہ 589ارب روپے کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات کریں،پہلے چار دن تو ڈسکوز کی کارکردگی مایوس کن تھی صرف اڑھائی کروڑ کی ریکوری ہوئی۔

چین نے سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی

چیئرمین کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ داسو ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر کے ٹھیک میں کرپشن ہوئی ہے،ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزارت نے خود اس معاملے پر کمیٹی بنائی،چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پاور ایکشن میں رکاوٹ بن رہا ہے، ارکان کمیٹی نے کہا کہ اگر ایکشن نہ ہوا تو ہم سیکرٹری کیخلاف ایکشن لینگے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پانچ سال میں پاور ڈویژن کی تباہی میں موجودہ سیکرٹری پاور شامل ہے،سابق سیکرٹری علی رضا بھٹہ نے بھی پاور سیکٹر تباہ کیا۔این ٹی ڈی سی داسو ٹرانسمیشن کریشن کے معاملے پر قائمہ کمیٹی نے وزارت پاور کی کمیٹی مسترد کر دی۔

سیکرٹری پاور نے تین افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی،این ٹی ڈی سی بورڈ اور پاور ڈویژن ایکشن لیں کمیٹی نے پاور ڈویژن کو ہدایت جاری کردی۔ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے کامقصد کیس کو مزید لٹکانا ہے،ہمیں ایکشن چاہیے کمیٹی 20,دن پہلے بنی ایک اجلاس نہیں ہوا،معاملے کو سیکرٹری پاور التوا میں ڈال رہا ہے۔

عدم شرکت پر کمیٹی نے چیئرمین نیپرا کے سمن جاری کر دیے،چاروں ممبران کے بھی سمن جاری کر دیئے گئے،پاور ڈویژن آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

آئی ایم ایف کا بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ

وزارت پاور حکام کی جانب سے کہا گیا کہ نیپرا کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے وزارت کے نہیں،چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سمن کو کابینہ ڈویژن بھیجا جائے،ایک آئی پی پی کو معائدہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا،ارکان کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کیپکو کا معاہدہ جون 2021 میں ختم ہوا،اکتوبر 2022یعنی 16ماہ تک غیر قانونی توسیع دی گئی،عوام آئی پی پیز سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

حکومت اور نیپرا آئی پی پیز معاہدوں کو مزید طول دے رہے ہیں،این پی پی سے میرٹ آرڈرز کی خلاف ورزی کر کے مہنگے فیول پلانٹس چلاتا ہے،سرکاری پاور پلانٹس کو بند رکھا جارہا ہے اور ان کو فیول فراہم نہیں کیا جارہا ہے،آئی پی پیز کے مہنگے پاور پلانٹس چلائے جارہے ہیں اور اپنے پلانٹس بند رکھے جارہے ہیں۔

سینیٹر بہرمند تنگی نے کہا کہ ٹی وی پر صبح سے شام تک بجلی کی قیمتوں کے متعلق آئی ایم ایف چلتا ہے، اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کی حمایت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاور سیکٹر کے تمام افسران کو ڈی چوک پر لٹکایا جائے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہی اقدام پاور سیکٹر کو بہتر کر سکتا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاور سیکٹر کو چلانا پرانے لوگوں کے بس کی بات نہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ نئے اور قابل لوگ اس سیکٹر کو چلا سکتے ہیں،اس موقع پرسینیٹر بہرا مند تنگی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر پاور کے سامنے ڈیفالٹرز کی لسٹ رکھی گئی،مگر اس نے پھاڑ دی،سیکرٹری نے بتایا ان ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن میں وفاقی وزیر آڑے آ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں