آئی ایم ایف کا بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ


بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے پر وزارت توانائی، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور مطالبہ کرتے ہوئے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لئے گیس قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے، کہا گیا کہ یہ اضافہ جو لائی 2023ء سے نافذ کیا جائے۔

چین نے سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لئے رعایتی ٹیرف ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کا پلان دیا جائے، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگ لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں