پیسکو چیف عہدے سے فارغ


اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)سی ای او پیسکو فضل ربی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قاضی محمد طاہر کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسرکا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سی ای او قاضی محمد طاہر ٹیسکو کے ساتھ پیسکو کے انتظامی امور کی نگرانی کرینگے،قاضی محمد طاہرریکوری سے لیکربجلی چوری کیخلاف ایکشن مہم اور تمام معاملات کی نگرانی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نظرثانی میٹنگ نے پیسکوکے سی اے او کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، پیسکوکی کارکردگی پرکئی سوالات اٹھائے گئے تھے، پیسکوبورڈ اور اعلی انتظامیہ مزید تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

جبکہ فضل ربی چیف کمرشل افسر اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے،

ذرائع کے مطابق پشاورسپلائی کمپنی میں مجموعی طور پر 48 ہزار ڈفالٹرز کو 26 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پیسکو کا 2022 میں مجموعی نقصان 64 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔


متعلقہ خبریں