عمر ایوب کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ


پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ان کا کہنا تھا آئل مافیا انوینٹری منافع کے ذریعے بھاری منافع کماتا ہے جب کہ نگراں حکومت اگلے 3 سے 4 دنوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے بعد 30 ستمبر کو ایک دفعہ پھر اضافہ کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے اور نہتے بے گناہ مظاہرین کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا اندراج کرنے اور مالاکنڈ میں پرامن مظاہرین پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فائرنگ کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شہباز شریف اور ان کی پی ڈی ایم حکومت اور اتحادیوں کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں