وہ پلانز ہی کیا جو پورے ہوتے ہوئے نظر ہی نہ آئیں، محمد وسیم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ پلانز ہی کیا جو نظر نہ آئیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” ایشیا کپ 2023 جہاں کرکٹ وہاں ہم”میں محمد وسیم نے کہا کہ بے شک میچ میں جیت ہار گیم کا حصہ ہے لیکن وہ پلانز ہی کیا جو نظر ہی نہ آئیں۔

پاکستان کو  فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا  کو  اچھے مارجن سے ہرانا ہو گا، معین خان

انہوں نے کہا کہ کل جس طرح  قومی ٹیم بھارت کیخلاف کھیلی کہیں نہیں لگا کہ کسی کھلاڑی نے 357 کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئےمحنت کی ہو، انہوں نے پہلے ہی ہار مان لی تھی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کھلاڑی جب میدان میں ہدف کو پورا کرنے کیلئے جاتے ہیں تو انہیں یہ اشارہ دیا جاتا ہے کہ آپ جیتنے کیلئے جارہے ہیں۔

لیکن سپر فور کے اہم میچ میں جیتنے کے حوالے سے قومی ٹیم کی کوشش یا تیاری کہیں نظر نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں