پاکستان کو  فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا  کو  اچھے مارجن سے ہرانا ہو گا، معین خان

moeen khan

 سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو  فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا  کو  ہر صورت اچھے مارجن سے ہرانا پڑے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر  معین خان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر کہا ہے کہ اب پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن کیساتھ جیتناضروری ہے ورنہ قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی ۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور ان کا جائزہ کرنے کی ضرورت ہے، بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا غلط فیصلہ کیا۔

سابق قومی کھلاڑی معین خان کا کہنا تھا کہ امام الحق یا فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو اوپنر کھلایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں