پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کا بیان شیئر کیا۔
پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان
شہباز شریف کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ۔
خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی
دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ممکنہ طور پر لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے وہاں سے پھر پاکستان کیلئے روا نہ ہو ں گے۔
نواز شریف کے استقبال کیلئے مرکزی قیادت کو ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023